وانا (مانند نیوز) جنوبی وزیرستان لوئر کی معروف سیاسی شخصیت تاج محمد وزیر نے اعلان کیا ہے کہ عید کے بعد علاقے میں غیر فعال اسکولوں اور بنیادی صحت مراکز (BHU) کی بحالی کے لیے ایک جامع منصوبہ ترتیب دیا جائے گا۔ اس مقصد کے تحت ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد کیا جائے گا، جس میں ایم این اے زبیر خان وزیر، ایم پی اے عجب گل وزیر، چیئرمین صالح وزیر، متحدہ سیاسی پاسون، ٹیچرز ایسوسی ایشن، اسکولوں اور صحت مراکز کے مالکان، ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر، ڈی پی او اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوں گے۔ یہ اجلاس اسکاؤٹس کیمپ میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سامنے منعقد کیا جائے گا۔تاج محمد وزیر نے کہا کہ اجلاس میں تعلیم اور صحت کے شعبے کو مؤثر بنانے کے لیے تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا اور عملی اقدامات پر اتفاق رائے کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ عید کے بعد تمام ویلیج اور نیبرہوڈ کونسلز کے چیئرمینز کو ہدایت دی جائے گی کہ وہ اپنے علاقوں میں موجود اسکولوں اور بنیادی صحت مراکز کا تفصیلی ڈیٹا جمع کریں اور اسے پی ڈی ایف فارمیٹ میں مرتب کرکے متعلقہ حکام کو پیش کریں۔انہوں نے کہا یہ اقدام ہم اساتذہ اور ڈاکٹروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اُٹھا رہے ہیں، باقی ذمہ داری ریاست کی ہے، اور اسے اپنی ذمہ داری بخوبی نبھانی چاہیے۔تاج محمد وزیر نے مزید بتایا کہ اس مہم کے آغاز کے ساتھ ہی ایک اہم سیمینار بھی منعقد کیا جائے گا، جہاں ہر ویلیج اور نیبرہوڈ کونسل کے نمائندے اپنے علاقوں کے تعلیمی و طبی مسائل پر اعلیٰ حکام کو آگاہ کریں گے۔ انہوں نے جنوبی وزیرستان لوئر کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس مہم میں بھرپور تعاون کریں تاکہ علاقے میں صحت و تعلیم کے نظام کو مؤثر اور پائیدار بنایا جا سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے