اسلام آباد (مانند نیوز)سندھ میں دوسرے مرحلے میں قانونی اور غیر قانونی مقیم افغانوں کی ملک بدری کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔

غیرقانونی تارکین اور افغان کارڈ ہولڈرز کے پاکستان چھوڑنے کی مہلت میں صرف 9 روز باقی ہیں، افغان باشندوں کو 15 فروری سے 31 مارچ تک رضاکارانہ واپسی کی پیشکش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت سندھ نے سیکیورٹی، آپریشنل اور اسٹریٹجک پلان تیار کرلیا ہے، دوسرے مرحلے میں یکم اپریل سے غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو بے دخل کیا جائے گا۔

غیرقانونی افغانوں کی واپسی میں تیزی، جائیدادوں کی فروخت شروع

وفاق کی ہدایت پر افغان باشندوں کی ملک بدری کا پلان محکمہ داخلہ اور کمشنرز کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے، سندھ بھر میں ڈویژن اور ضلعی سطح پر کمیٹیاں فعال کردی گئی ہیں اور ہولڈنگ پوائنٹس بنا دیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جن افغان قیدیوں کی سزائیں پوری ہوچکی ہیں انہیں بھی ہولڈنگ پوائنٹ لایا جائے گا، ڈپٹی کمشنر کیماڑی اور ڈپٹی کمشنر جیکب آباد کی سربراہی میں ہولڈنگ پوائنٹ بنائے گئے ہیں۔

ہولڈنگ پوائنٹ میں محکمہ بلدیات کا عملہ اور محکمہ صحت کا پیرا میڈیکل اسٹاف تعینات ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے