سخاکوٹ (مانند نیوز) جماعت اسلامی کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف جماعت اسلامی تحصیل درگئی کے زیر اہتمام سخاکوٹ بازار میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے سخاکوٹ بازار میں چکر لگا کر واپسی پر احتجاجی جلسہ کی شکل اختیارکی جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین جماعت اسلامی خیبرپختونخواشمالی کے نائب امیر مولاناجمال الدین، ضلعی جنرل سیکرٹری رضوان اللہ مہمند، ڈپٹی جنرل سیکرٹری فضل وہاب، جماعت اسلامی تحصیل درگئی کے امیر سہیل احمدخٹک، رشیداحمدقاضی اور حاضرمحمد سالارنے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں کھل کر اہل فلسطین سے اظہار یک جہتی کیلئے اواز بلند کریں اور امریکی پالیسوں اور صہیونی مظالم کی مذمت کرے۔مقررین نے کہا کہ فلسطین میں ایک دفعہ پھر صہیونی مظالم جاری ہیں عالم اسلام اور بالخصوص پاکستان مسئلہ فلسطین کے حل میں اپنا کردار اداکرے۔