پبی (مانند نیوز) تھانہ اضاخیل پولیس کی کامیاب کاروائی۔منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے لیڈیز سمگلر کے قبضہ سے 08کلو400گرام جبکہ دوسری کاروائی میں ملزم کے قبضہ سے 05کلو 250گرام۔مجموعی طور پر 13کلو 650گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے تفصیلات کے مطابق۔ضلعی پولیس سربراہ عبدالرشید کا منشیات کے خلاف واضح عزم کہ(منشیات سے پاک نوشہرہ)کے تسلسل کو برقرار رکھتیہوئے طاہر احمد ایس ایچ اوتھانہ اضاخیل کی سربراہی میں سب انسپکٹر جہانگیر خان معہ ٹیم کے عجب باغ ناکہ بندی پوائنٹ پرموجود تھے کہ جانب پشاور سے سواریوں کی فلائنگ کوچ آتی دکھائی دی جیسے روک کر فلائنگ کوچ میں موجود خواتین کی عفت کا خیال رکھتے ہوئے بذرئعہ لیڈی پولیس تلاشی لینے پر لیڈی سمگلر بیگم یاسمین بی بی ملک زوجہ دالغفار ساکن دلہ زاک روڈ پشاور کے قبضہ سے4پیکٹ چرس جبکہ مسماہ گل سانگہ زوجہ ممریز ساکن چوکی ممریز سے 4پیکٹ چرس برآمد اسی طرح انچارج چوکی عجب باغ قاضی عابد نے اضاخیل بالا خور میں کاروائی کرتے ہوئے ملزم ثناء اللہ ولد درویش خان ساکن اضاخیل بالا کے قبضہ سے 05کلو 250گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج تفتیش شروع کردی گئی ہے