پشاور( مانند نیوز)ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان کے رئیل اسٹیٹ کی دنیا میں تبدیلی لانے والا جائیداد ڈاٹ کام نے گزشتہ روز اسلام آباد میں وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام اور نیشنل انکیوبیشن سینٹر برائے ایرو اسپیس ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں بہترین کارکردگی کا ایوارڈ حاصل کرلیا،پروگرام کے مہمان خصوصی(این آئی سی اے ٹی) پاکستان کے صدر ایوب غوری تھے جنہوں نے ملک میں کاروبار میں جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دینے اور شفافیت لانے والوں اداروں میں ایوارڈ تقسیم کئے،ان ایوارڈ میں محض ایک کلک کے ذریعے متعدد خدمات فراہم کر نے والے رئیل اسٹیٹ ایپ جائیداد ڈاٹ کام بھی تھا،مہمان خصوصی ایوب غوری نے جائیداد ڈاٹ کام کے سی ای او عارف خان اتوزئی کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا،اپنی ایک بیان میں جائیداد ڈاٹ کام کے سی ای او عارف خان اتوزئی نے کہا کہ جائیداد ڈاٹ کام ایپ مکانات کی تلاش میں سرگرم افراد کیلئے آسانی مہیا کرتی ہے،تاہم یہ نئی ایپ خاص طور پر ایجنٹس اور فروخت کنندگان کیلئے ہے جو کہ مشکلات سے پاک طریقہ کار کو یقینی بناتی ہے۔یہ ایپ رئیل اسٹیٹ پروفیشنلز کو محض ایک کلک کے ذریعے متعدد خدمات فراہم کرے گی اور رئیل اسٹیٹ پروفیشنلز ایک بٹن دبا کر نئی پراپرٹیز اپ لوڈ،انوینٹری منیجنگ،کلائنٹس سے براہ راست پیغامات کی وصولی سمیت جدید مسابقتی تجزیات سے بھی استفادہ کرسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں شفافیت اور اعتماد کو کلیدی حیثیت حاصل ہے اور آپ کو کسی ایسے فرد سے پراپرٹی خریدنے کی ہر گز ضرورت نہیں ہے جس پر آپ اعتماد نہ کرتے ہوں،اس نئی ایپ کے مقاصد بھی بالکل یہی ہیں،ایجنٹس اور فروخت کنندگان اس ایپ پر اپنی ذاتی معلومات،تصویر اور فون نمبر کے ساتھ دیگر تفصیلات کے ساتھ پروفائل بناسکتے ہیں جس کی مدد سے ایجنٹس اور فروخت کنندگان زیادہ پیشہ وارانہ انداز اور اعتماد کے ذریعے ایک دوسرے سے رابطہ کرکے ڈیل کرسکتے ہیں، انہوں نے مزید کہاکہ ہم نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں تحفظ اور اعتماد کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر ہی یہ ایپ ڈیزائن کی ہے اور یہ نہ صرف خریداروں کیلئے آسانی مہیا کرتی ہے بلکہ ایجنٹس کے بھی روزمرہ کے کاموں میں مشکلات کو کم کرتی ہے،رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں نت نئی جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائی جارہی ہیں،یاد رہے کہ جائیداد ڈاٹ کام نے سال 2024 میں پاکستان کا بہترین ابھرتا ہوا پروپٹیک”کا ایوارڈ بھی حاصل کیا تھا پروگرام کے مہمان خصوصی گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری تھے۔