اسلام آباد (مانند نیوز)ایشائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کی 21 فیصد آبادی کا بینک اکاؤنٹ ہے، خواتین کی اکثریت کے پاس بینک اکاونٹ نہیں ہیں۔

پاکستان میں ڈیجٹیل بینک کے بارے ایشائی ترقیاتی بنک کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موبائل بینکنگ سے آبادی کی اکثریت کو بینکنگ سہولت فراہم کی جا سکتی ہے۔

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 50 کروڑ ڈالر قرض کا معاہدہ

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 1 لاکھ بالغ افراد کے لیے کمرشل بینکوں کی برانچیں 10.8 ہیں، یہ تعداد علاقائی ممالک کے مقابلے میں بھی کم ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 5 سال میں پاکستان میں بینک اکاؤنٹس میں 127 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ملک میں 9 کروڑ بینک اکاؤنٹ ہیں۔

اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ آن لائن لین دین فروری 2020ء میں 17 فیصد تھی، ستمبر 2024ء میں 75 فیصد ہو گئی۔

فوری ادائیگی کے نظام راست نے آن لائن لین دین کو مزید فروغ دیا جبکہ راست کے ذریعے روزانہ اوسطاً 3 لاکھ ادائیگیاں کی جاتی ہیں۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے رپورٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان کے 25 لاکھ ریٹیل سیکٹر میں ڈیجیٹل ادائیگی کے وسیع مواقع ہیں جبکہ ریٹیل سیکٹر کا ٹیکس ادائیگی میں 4 فیصد حصہ ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے