اسلام آباد (مانند نیوز)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والِدہ رضائے الہیٰ سے وفات پا گئیں۔

اللّٰہ باری تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے، آمین۔

وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، انہوں نے مرحومہ کے بلند درجات کے لیے دعا بھی کی۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے بھی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

سلیم مانڈوی والا نے جنرل عاصم منیر اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے