کوہاٹ (مانند نیوز)کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید معتصم باللہ شاہ نے کہا ہے کہ کوہاٹ ڈویژن کے تمام اضلاع میں انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں، منتخب نمائندوں، سیاسی و مقامی عمائدین اور مذہبی و سماجی رہنماؤں کے مسلسل مشترکہ جرگوں کی نتیجہ میں باہمی اتحادواتفاق اور امن و امان قائم کرنے کی کوششوں کو زبردست تقویت ملی ہے،ان جرگوں کے پورے خطے پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ضلع کرک میں گرینڈ جرگہ کے کامیاب انعقاد کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر کوہاٹ کا کہنا تھا کہ اس طرح کی مضبوط قومی اتحاد اور مسلسل مربوط کوششیں دائمی امن اور ملکی سلامتی کی ضمانت ہے۔معتصم بااللہ شاہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ جرگے نہ صرف مخصوص ضلع بلکہ پورے خطے کیلئے امید کی ایک کرن اور امن و استحکام کی جانب ایک مثالی قدم ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اجتماعی طور پر کام کیا جائے تو کسی بھی چیلنج کا حل نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ یقینی ہوتاہے۔ انہوں نے اس موقع پر مملکت خداداد پاکستان کی حفاظت،سلامتی و بقاء اور قوم کی خدمت کا جذبہ عطا کرنے کی دعا کی۔