اسلام آباد (مانند نیوز)پاکستان کے یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز حال ہی میں نئے پرفیوم کے نام کے سبب تنازع میں پھنسنے والے اداکار و ڈیلی وی لاگر رجب بٹ کی حمایت میں سامنے آ گئے۔

یاد رہے کہ رجب بٹ نے گزشتہ شب خانہ کعبہ، حرم شریف میں ریکارڈ کی گئی نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں انہیں ایک بار پھر اپنے نئے پرفیوم کے نام کے سبب کھڑے ہونے والے تنازع پر قوم سے مافی مانگتے دیکھا گیا۔

رجب بٹ عمرہ کرنے پہنچ گئے، 295 کے تنازع پر ایک بار پھر معافی مانگ لی

اس ویڈیو کے کمنٹ باکس میں معروف یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز رجب بٹ کی حمایت میں سامنے آ گئے ہیں۔

رجب بٹ کے اس کڑے وقت میں ان کا ساتھ دینے والوں میں معروف یوٹیوبر مریم پرویز، نتاشہ وقاص، ثناء زہرا، صنم ملک، وردہ سعید، دعا ملک، طاہر فرید، کنول آفتاب، ذوالقرنین حیدر اور سحر حیات شامل ہیں۔

ان سب انٹرنیٹ شخصیات نے رجب بٹ کے معافی مانگنے پر حوصلہ افزائی کی ہے اور ان کے حق میں تبصرے کیے ہیں۔

دوسری جانب ٹک ٹاک کی دنیا کا معروف نام، کانٹینٹ کری ایٹر و اداکارہ جنت مرزا نے بھی رجب بٹ کے لیے آواز اٹھائی ہے۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر رجب بٹ کی حمایت میں ایک اسٹوری شیئر کی ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ
جنت مرزا کا کہنا ہے کہ ایک بار جب کوئی شخص اللّٰہ سے معافی مانگ لیتا ہے تو دوسروں کو ان کے بارے میں برا کہنے کا کوئی حق نہیں ہے، وہ بھی ایک ایسے معاشرے میں جہاں آن لائن نفرت اور بے بنیاد افواہیں تیزی سے پھیلتی ہیں۔

رجب بٹ نے پرفیوم کے نام پر معافی مانگ کر فروخت بند کر دی

انہوں نے لکھا ہے کہ سوشل میڈیا کو حوصلہ افزائی اور آگے بڑھنے کی جگہ ہونا چاہیے، نہ کہ غیر ضروری ذاتی حملوں کا پلیٹ فارم، آئیے حسد پر ہمدردی اور غیبت پر حمایت کا انتخاب کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے