اسلام آباد (مانند نیوز)مکہ مکرمہ میں رمضان المبارک کے آخری جمعہ کے موقع پر امام اور خطیب مسجدالحرام شیخ ڈاکٹر یاسر بن راشد الدوسری نے خطبہ دیا۔

امام حرم نے تقویٰ اختیار کرنے، اللّٰہ کی عبادت اور اس کی خوشنودی کے لیے عمل کرنے کی دعوت دی اور کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے رمضان المبارک میں روزے کا حکم دیا تاکہ یہ رحمت و مغفرت کے نزول کا سبب بنے۔

انھوں نے کہا کہ ماہ رمضان ایمان کی تازگی اور تقویت سمیت استقامت اور تزکیہ نفس کا بہترین موقع ہے۔

امام کعبہ نے کہا کہ رمضان میں زکوٰۃ اور صدقات کی ادائیگی روزے دار کے لیے پاکیزگی کا ذریعہ ہے، زکوٰۃ و صدقہ غریبوں کےلیے خوراک کی فراہمی، اللّٰہ کی خوشنودی اور قربت کا عظیم ذریعہ ہے۔

امام کعبہ نے کہا کہ ماہ رمضان کے آخری ایام میں عبادات میں مشغول ہونا دعاؤں کی قبولیت کی سیڑھی ہے۔

انھوں نے کہا فطرہ ہر صاحب حیثیت مسلمان پر فرض ہے جو عیدالفطر کی نماز سے ایک یا دو دن قبل ادا کی جاسکتی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے