اسلام آباد (مانند نیوز)میانمار میں زلزلے سے ہلاک افراد کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز آنے والے 7.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں کے باعث تباہ ہونے والی عمارات، مکانوں اور دیگر کے ملبے تلے دب کر ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 1002 ہو گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 2400 تک پہنچ گئی ہے۔

ریسکیو ٹیمیں ملبے میں دبے افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں، زخمیوں کی اسپتال منتقلی کا عمل بھی جاری ہے۔

میانمار کے شہر منڈالے میں سب سے زیادہ 694 افراد ہلاک ہوئے، یہاں کئی عمارتوں اور پلوں کو بھی نقصان پہنچا۔

دوسری جانب میانمار اور تھائی لینڈ میں زلزلے کے بعد پاکستانی شہریوں کی مدد کے لیے سفارتخانے الرٹ ہوگئے۔

پاکستانی سفارتخانے یانگون اور بینکاک میں ہنگامی صورتحال میں معاونت فراہم کریں گے جبکہ وزارت خارجہ میں کرائسز منیجمنٹ یونٹ فعال کردیا گیا ہے۔

میانمار، تھائی لینڈ میں زلزلہ، پاکستانی شہریوں کی ہنگامی مدد کیلئے نمبرز جاری

علاوہ ازیں پاکستانی شہریوں کی ہنگامی مدد کے لیے وزارت خارجہ نے نمبرز بھی جاری کردیے ہیں۔

میانمار میں 7.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے کے اثرات تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں بھی محسوس کیے گئے تھے جس سے فلک بوس عمارتیں چند لمحوں میں ملبے کا ڈھیر بن گئی تھیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میانمار میں جمعے کے روز 7.7 اور 6.4 کی شدت کے یکے بعد دیگرے 2 زلزلوں کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.7 محسوس کی گئی، جس کا مرکز میانمار میں 10 کلو میٹر زیرِ زمین تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے