اسلام آباد (مانند نیوز)معروف اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ اور تجربے سے متعلق تفصیلاً بات کی ہے۔

مولانا طارق جمیل نے حال ہی میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لیے ایک پوڈکاسٹ میں انٹرویو دیا ہے۔

انہوں نے پوڈکاسٹ کے دوران متعدد سوالات کے جواب دیے اور مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

بیٹے مولانا یوسف جمیل نے مولانا طارق جمیل کے ذرائع آمدن بتا دیے

ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں مولانا طارق جمیل نے بتایا کہ اپنی اہلیہ کے لیے مردوں کا بھی خود کو سوارنا شریعت میں جائز ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے زیب و زینت کا اختیار کرنا جائز بلکہ ضروری ہے، جیسے مرد حضرات اپنی اہلیہ کو سجے سنورے دیکھنا چاہتے ہیں، مردوں کو چاہیے کہ وہ بھی اپنی ہمسفر کے لیے خود کو خوبصورت بنانے کی کوشش کریں۔

مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ یہ اسلام کا حکم ہے کہ آپ اپنی خوبصورتی پر توجہ دیں اور اسے سنوارنے کی کوشش کریں۔

مولانا طارق جمیل نے اس موضوع کے دوران کئی روایتوں اور احادیث کا مفہوم بھی پیش کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے