پشاور( مانند نیوز)گورنمنٹ پرائمری سکول فقیربن بغدادہ مردان میں سالانہ امتحانات کے نتائج کے سلسلے میں تقریب کا اہتمام کیاگیا۔ تقریب میں طلباء کے والدین نے بھی شرکت کی۔تقریب کاآغاز تلاوت قرآن پاک سے کیاگیانعت رسولﷺ پیش کی گئی۔ طلباء سے خطاب کرتے ہوئے سکول کے ہیڈ ٹیچر جمیل خان نے کہاکہ تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں طلبائتعلیم پر خصوصی توجہ دیں۔ طلباء نے سال بھر محنت ولگن سے تعلیم حاصل کی ہے طلباء نے اگر ترقی کرناہے اورملک کانام روشن کرناہے تومزید محنت ولگن سے تعلیم حاصل کرنا ہوگی آج کے طلبائکل ملک وقوم کے معمارہونگے ہیڈ ٹیچر نے اس موقع پر اساتذہ کی کارکردگی کوسراہا۔تقریب کے آخرمیں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلباء میں سٹیشنری اورانعامات تقسیم کئے گئے۔واضح رہے کہ گورنمنٹ پرائمری سکول فقیربن بغدادہ کلاس پنجم کے طلباء نے مردان سرکل میں تمام سکوں پر سبقت لیکر سالانہ امتحانات کے نتائج میں نمایاں پوزیشن حاصل کی اور تمام طلباء کامیاب رہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے