پشاور(مانند نیوز )خصوصی افراد کو صرف ہمدردی نہیں، بلکہ حقیقی معا و نت کی ضرورت ہے،ان خیالات کا اظہار ورلڈ وائڈ کیبل کے سی ای او میاں کاشف نے سپورٹس بورڈ مردان میں خود مختار تنظیم برائے خصوصی افراد مردان اور ٹیم ڈریم کے تعاون سے مردان کے20خصوصی افراد میں ویل چئیرز تقسیم کرنے کی تقریب خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب سے ویل چیئر والا ٹیم ڈریم کیا سی ای او نوریل عباس،خود مختار تنظیم برائے خصوصی افراد کے صدر سجاد احمد نے بھی خطاب کیا،تقریب میں وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر عقیلہ سنبل نے خصوصی طور پر شرکت کی،مقررین نے کہا کہ ہم خصوصی افراد کی زندگیوں میں تبدیلی لانے کے لیے پرعزم ہیں، ان کے حقوق کا تحفظ، فلاح و بہبود اور انہیں معاشرتی دھارے میں شامل کرنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔میاں کاشف نے کہا کہ ورلڈ وائڈ کیبل کی کوشش ہے پاکستان بھرمیں کوئی خصوصی فردایسا نہ رہے جسے ویل چئیرکی ضرورت ہواور ہم اسے فراہم نہ کرسکیں۔تقریب کے آخر میں 150 خصوصی افراد کیلئے افطاری کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے