شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ میں رمضان پیکج مستحق یکسا نظر انداز 10 ہزار کا پیکج صرف پی ٹی ائی کے ورکرزاوران کے خاندانوں میں تقسیم کر دیا گیا۔ایک خاندان سے 22 افراد کو پیکج سے نوازا گیا مختلف حلقوں اور حزب اختلاف کی جماعتوں کا شدید احتجاج،پیکج کو صرف پی ٹی ائی ورکرز کے لیے دینا تھا تو پھر ان کا نام رمضان پیکج کے بجائے ورکر پیکج رکھنا چاہیے تھا۔ شانگلہ میں انتظامیہ کے دفتروں میں تعینات مافیا نے اپنے گھر والوں، رشتہ داروں،دوستوں واقاریب کو بھی نوازا ہیں۔دوسرے سال بھی مستحقین نظر انداز کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں موجودکلریکل سٹاف ودیگرکے بعداب تحریک انصاف کے چند رہنماؤں نے پچھلے سال کی طرح صرف اپنے خاندانوں اور دوستوں، رشتہ داروں،پسندکے لوگوں کو لیسٹوں میں شامل کیا اس سال بھی پی ٹی ائی کے رہنماؤں نے صرف اپنے ورکروں کو توجہ دیے اور ایک ہی خاندان سے 22 تک لوگوں کو 10 ہزار روپے دیے گئے ہیں جو مستحقین کے ساتھ مذاق اور ناانصا فی ہیں۔لسٹ سوشل میڈیا پرشائع ہونے کے بعد واضح طور پر پی ٹی ائی کے مقامی رہنماؤں نے اپنے ہی خاندان سے 22 لوگوں کو اس پیکج میں شامل کیا جبکہ ان علاقوں میں مستحقین بیواؤں اور یتیموں کو یکسرنظر انداز کیا گیا پی ٹی ائی میں وہ لوگ جن کو پہلے کوئی گھاس تک نہیں ڈالتا آج وہ لیڈر بن گئے ہیں اور انھوں نے اپنے اوقات کے مطابق مستحقین اور ضرورت مند لوگوں کو نظر انداز کر کے صرف اپنے چمچوں اور دلالوں کو اس کے لسٹ بنانے کی ذمہ دار قرار دیا تو انھوں نے بھی سب سے پہلے اپنے خاندانوں،رشتہ دار و عزیز و اقارب اور پی ٹی ائی کے ورکرز کو اس لسٹوں میں شامل کیا جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے ان کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت نے رمضان پیکج کے نام سے صرف پی ٹی ائی کے ورکرز اور ان کے خاندانوں کو پیسے دینے تھے تو ان کا نام رمضان پیکج کے بجائے کوئی دوسرا رکھتے اور اس کے ساتھ ساتھ انتظامیہ دفاتر میں موجود کچھ مافیاز نے بھی ماضی کی طرح اپنے رشتہ دار و عزیز و اقارب اور دوستوں کو اس لسٹ میں شامل کر کے مستحقین کی حق تلفی کی ہے۔انتظامیہ کے دفاترمیں موجودکالی بھیڑیوں نے ہمیشہ شانگلہ میں آنے والہ ریلیف اپنے مرضی کے مطابق تقسیم کیا ہیں۔ یہ لوگ سب سے پہلے اپنے خاندانوں اور دوستوں عزیز و اقارب کو اس ریلیف میں شامل کرتے ہیں اور مستحقین کو یکسا نظر انداز کرتے ہیں تو اس طرح اس مرتبہ پی ٹی ائی نے بھی ماضی کی طرح اپنی روش برقرار رکھی اور رمضان پیکج میں پی ٹی ائی ورکرز کو ترجیح دی اور ان کے خاندانوں عزیز و اقارب اور دوستوں کو یہ پیکج دیا گیا جبکہ مستحقین بیواؤں،یتیموں، مسکینوں اور ضرورت مندوں کو یکسرنظر انداز کر دیا گیا ہے جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا جا رہا ہیں۔مختلف حلقوں کی جانب سے وزیر اعلی خیبر پختون خواہ سردار علی امین گنڈاپور سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ شانگلہ میں ہر سال رمضان پیکج کے نام پر ہونے والے گپلوں کی تحقیقات و انتظامیہ دفاتر میں موجود و مافیا اور پی ٹی ائی کے ان بھیڑیوں کی نشاندہی کی جائے اور ان کے خلاف کاروائی بھی کی جائے جو ہمیشہ سے ریلیف اپنے خاندانوں، رشتہ داروں اور عزیز و اقارب اور دوستوں میں تقسیم کرتے ہیں اور بندربانٹ کرتے ہیں جبکہ مستحقین یکسرنظر انداز ہونا شانگلہ میں اب ایک روش بن چکی ہے ان کو تبدیل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہیں۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے