شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ ٹریفک حادثے میں جان بحق ایک ہی خاندان کے 6 افرادپشلوڑ مارتونگ پورن میں سپرد خاک کر دیے گئے،علاقہ بھر میں غم کا فضاء۔ہر انکھ آشکبار۔گھروں میں قیامت بھرپا۔حادثہ جمعرات کی شام ضلعی ہیڈ کوارٹرالپوری کی نواہی علاقے کوٹکی چناروں میں پیش آیا جہاں افطاری کے وقت تیز رفتاری کے باعث فراڈو جیپ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر مین سڑک سے سینکڑوں فٹ نیچے دریا میں جاگرا جس میں موقع ہی پر چار افراد جان بحق ہوئے تھے جبکہ پانچواں الپوری ہسپتال منتقلی کے دوران زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوا تین شدید زخمی ہونے والے افراد کو الپوری ہسپتال میں ابتدائی طبی سہولت کے بعد سیدو شریف سوات منتقل کر دیا گیا جہاں ان میں سے ایک راستے ہی میں دم توڑ گیا اور جان بحق ہونے والوں کی تعداد چھ ہو گئی شانگلہ بھر میں ٹریفک کے ناگہانی اموات سے میں شہید ہونے والے افراد کے لیے مختلف جامع مساجدمیں نماز جمعہ کے بعد خصوصی دعائیں کی گئی۔ جان بحق ہونے والوں میں امیرسہیل،فضل اللہ،شاہ فیصل،رحمت اللہ،سلمان خان اورنصیب زرشامل ہیں جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں ظفرخان،بشارت شامل ہیں۔وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ سردار علی امین خان گنڈاپور،وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام،تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء شوکت یوسف زئی سمیت دیگر رہنماؤں نے ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کی ضیا ع پر اظہار افسوس کیا جب کہ پسماندہ خاندان سے تعزیت کی۔