ملاکنڈ (مانند نیوز)ڈی آئی جی ملاکنڈ رینج شیراکبر خان نے ضلع لوئر دیر کا دورہ کیا، جہاں اُن کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر دیر نے ڈی آئی جی ملاکنڈ کو خوش آمدید کہا اور دورے کے دوران انہیں مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی آئی جی ملاکنڈ نے تھانہ خادگزئی میں جاری تعمیراتی کام اور تھانے کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈی پی او لوئر دیر نے انہیں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا اور تعمیراتی معیار پر تبادلہ خیال کیا۔ بعدازاں، ڈی آئی جی ملاکنڈ نے باڈوان پولیس چوکی،تھانہ چکدرہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سیکیورٹی انتظامات، فرنٹ ڈیسک، اور پولیس ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی۔ تھانہ چکدرہ میں انہوں نے مختلف رجسٹرات اور تھانے کے ریکارڈ کو بھی چیک کیا تاکہ پولیسنگ کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ اس موقع پر، ڈی آئی جی ملاکنڈ نے تھانہ چکدرہ میں جاری سنائپر ٹریننگ کلاسز کا بھی معائنہ کیا اور جوانوں کی پیشہ ورانہ تربیت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں کو چوکنا رہنے، پیشہ ورانہ مہارت بڑھانے اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر اپنے فرائض انجام دینے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈی آئی جی ملاکنڈ نے پولیس فورس کے حوصلے، مستعدی اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی بحالی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے