دیر بالا (مانند نیوز)عید الفطر کے موقع پر ضلع دیر بالا میں سیاحوں کو سکیورٹی اور دیگر سہولیات کی فراہمی اور عید گاہوں کے لئے سکیورٹی، صفائی ستھرائی پلان تشکیل دیا گیا۔ عید الفطر کی تعطیلات کے دوران ضلع دیر بالا میں انتظامیہ، پولیس، ریسکیو 1122 تحصیل میونسپل انتظامیہ، طبی مراکز سمیت تمام ادارے ہائی الرٹ پر ہونگے۔ عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز اور ضلعی آفسران اپنے اسٹیشنز پر موجود رہیں گے۔ دیر بالا میں عید کی چھٹیوں کے دوراں پیٹرول اور ڈیزل کے علاوہ اشیائے خوردونوش کی وافر مقدار میں دستیابی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ہنگامی طبی امداد کی بروقت فراہمی کے لئے تمام مراکز صحت میں ضروری طبی عملے اور ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے۔سیاحوں کی سکیورٹی کے لئے ٹورسٹ پولیس ٹریفک نظام کے لئے خصوصی دستے تعینات کئے جائیں گے۔ عید الفطر پر ضلع بھر میں ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں، ضلع بھر کے تمام ریسکیو اسٹیشنز کھلے رہیں گے۔کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ بالا نے کنٹرول روم قائم کیا ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں کنٹرول روم نمبر 0944880104 پر رابطہ کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے