اسلام آباد (مانند نیوز)سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، فلسطین، قطر اور دیگر ممالک میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔

مسجدالحرام، مسجد نبوی ﷺ اور مسجد اقصیٰ میں نماز عید کے بڑے اور روح پرور اجتماعات ہوئے جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔

مسجد الحرام میں امام کعبہ الشیخ عبدالرحمان السدیس نے نماز عید کا خطبہ اور امامت کروائی جبکہ مسجد نبویﷺ میں امام شیخ عبداللہ نے عیدالفطر کی نماز پڑھائی۔

مسجدالحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں نماز عید کے بعد خطبہ دیا گیا۔

دبئی، قطر، بحرین، کویت، ترکیہ، یمن اور روس میں بھی آج عید منائی جا رہی ہے۔

دبئی کے علاقے القصص میں 15 ہزار افراد نے عیدالفطر کی نماز ادا کی جس میں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی، ابوظبی، شارجہ اور دیگر ریاستوں میں بھی نمازِ عید کے اجتماعات ہوئے۔

دبئی میں توپ کے 2 گولے داغ کر نماز عید کا اعلان کیا گیا۔

اس کے علاوہ امریکا، برطانیہ اور کینیڈا میں مسلم کمیونٹی تقسیم ہے، بعض آج اور بعض پیر کو عید منائیں گے۔

فرانس بھر میں بھی آج عیدالفطر مذہبی عقیدت اور جوش و جذبہ سے منائی جائے گی۔

عمان، انڈونیشیا اور برونائی میں عیدالفطر پیر کو منائی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے