اسلام آباد (مانند نیوز)بھارتی دارالحکومت دہلی میں بے زبان جانور کتوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

بھارت سے اکثر اوقات ہی عجیب و چونکا دینے والے خبریں سامنے آتی رہتی ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے دنیا کے دوسرے بڑے ملک بھارت میں خواتین سمیت جانور بھی جنسی درندگی سے محفوظ نہیں ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پولیس نے حال ہی میں دہلی سے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس کے مطابق اس شخص کو ہجوم کی جانب سے مار پیٹ کے بعد پولیس کے حوالے کیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق متعدد کتوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے شخص کی ایک افسوس ناک ویڈیو بھی منظرِ عام پر آئی ہے جسے ملزم کے دوست کی جانب سے ریکارڈ اور بعد ازاں ایکس پر اپ لوڈ کیا گیا تھا۔

اسی ویڈیو کے وائرل ہونے پر اس شخص کو گرفتار اور بعد ازاں پولیس کے حوالے کیا گیا۔

بھارت میں جنسی درندگی سے جانور بھی غیر محفوظ

بھارتی میڈیا کے مطابق مشتعل عوام نے ملزم کے ساتھ مار پیٹ کی اور اس کے کپڑے پھاڑتے ہوئے ویڈیو بھی بنائی جس میں ملزم نے خود 6 کتوں کے ساتھ بد فعلی کا اعتراف کیا ہے۔

دوسری جانب ملزم کے گھر کے قریب رہائش پزیر ایک خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ اس شخص نے 13 کتوں کے ساتھ زیادتی کی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے