اسلام آباد (مانند نیوز)ن لیگی رہنما اختیار ولی خان کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا کے عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں، صوبے کے 3 ہزار اسکولوں میں پینے کا پانی تک نہیں ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے معاونِ خصوصی اختیار ولی نے نوشہرہ میں تقریب سے خطاب کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ اسکولوں سے متعلق کئی بل پاس پوتے ہیں لیکن پیسے ان کے اکاؤنٹ میں جاتے ہیں، پی ٹی آئی والے انتقام اور نفرت کی سیاست کے علاوہ کچھ نہیں کرتے۔

خیبر پختونخوا کے سرکاری وسائل پر لاہور میں جلسہ کیا جا رہا ہے: اختیار ولی خان

انہوں نے کہا کہ کے پی میں یونیورسٹیاں فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے بند ہو رہی ہیں لیکن یہاں تبدیلی کا جھوٹا ڈھونگ رچایا گیا۔

اختیار ولی کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام نہیں کر رہے، ہمیں اپنی سمت کا تعین کرنا ہو گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے