سخاکوٹ (مانند نیوز) تحصیل بار ایسوسی ایشن درگئی ضلع ملاکنڈ کاایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر خالد خان خٹک ایڈوکیٹ منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل سیشن جج، سول ججز، پبلک پراسکیوٹرز، معاون قاضی، بار اسیوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری موسیٰ خان ایڈوکیٹ سمیت عہدہ داروں اور وکلاء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے صدر خالد خان نے گذشتہ روز پیش انے والے افسوسناک واقعے جس میں سوات کالام سے تعلق رکھنے والے (سینئر سول جج مردان)اور خالد خان ملندری ایڈوکیٹ کے سانحہ پر رنج وغم کااظہار کیاگیااور دنوں شہیداء کے االصیال ثواب کیلئے قران خوانی اور اجتماعی دعا کی گئی۔صدر خالد خان نے کہا کہ یہ سانحہ صرف عدالتی برادری کیلئے نہیں بلکہ پورے معاشرے کیلئے باعث افسوس اور لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے حکومت اور متعلقہ ادارو ں سے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث عناصر کوانصاف کے کٹہرے میں لاکر قرارواقعی سزا دی جائے اور اسکے علاوہ خیبرپختونخوا میں عدالتوں، ججز صاحبان اور وکاء کے سیکورٹی کے حوالے سے فوری اور مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے