ہنگو(مانند نیوز) داخلہ مہم کی کامیابی کے لیے سول سوسائٹی کو کردار ادا کرنا ہو گا،کوشش ہے کہ کوئی بھی بچہ داخلے سے محروم نہ رہے،30 اپریل تک جاری رہنے والی داخلہ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن ضلع ہنگو قیصر اقبال بنگش نے ہنگو میں داخلہ مہم کے سلسلے میں بچوں کی واک کے موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔کمیونٹی سکول کے بچوں نے ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن ضلع ہنگو قیصر اقبال بنگش کی قیادت میں ریلی نکالی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن ضلع ہنگو قیصر اقبال بنگش نے کہا کہ تعلیم بچوں کی پہلی ضرورت ہے اور داخلہ مہم کے دوران زیادہ سے زیادہ بچوں کا سکولوں میں داخلہ اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ ضلع ہنگو میں 28 گرلز کمیونٹی سکولز موجود ہیں جہاں پر داخلہ مہم کے سلسلے میں داخلوں کا عمل جاری ہے انہوں نے کہا کہ بہترین معاشرے کی تشکیل کے لیے نئی نسل کی تعلیم و تربیت انتہائی اہم ہے اور اس ضمن میں حکومت اور محکمہ تعلیم کی کوششیں لائق ستائش ہیں۔قیصر اقبال بنگش نے والدین،سول سوسائٹی اور عمائدین سے اپیل کی کہ وہ سکولوں میں بچوں کے داخلے کی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں