ہنگو (مانند نیوز)آئی جی جیل خانہ جات عثمان محسود کے خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ جیل ہنگو میں سپرنٹنڈنٹ طاہر جمال اور اسسٹنٹ کمشنر اسفندیار خالد نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ میمون خان کے ہمراہ منشیات کی بحالی کے مرکزکا افتتاح کیا ڈسٹرکٹ جیل ہنگو میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ طاہر جمال اور اسسٹنٹ کمشنر اسفندیار خالدنے کہا کہ آئی جی جیل خانہ جات عثمان محسود کے ویثرن کے مطابق منشیات کی بحالی کامرکزقائم کرنے کا مقصد جیل میں قید کاٹنے والے نشے کے عادی افراد کو منشیات جیسی ناسور سے چھٹکارا دلانا ہے منشیات کے عادی افراد کاباقاعدہ میڈیکل ذہنی وجسمانی اور اصلاحی علاج کیا جائیگا اس کے ساتھ ساتھ ان کو کھیل کود کے مواقع بھی فراہم کئے جائیں گے تاکہ قید و بند مکمل کرنے کے بعد یہ افراد نشے سے پاک ہوں نشہ ایک لعنت ہے نشہ ایک زہر ہے جو انسان کو ذہنی جسمانی اور معاشرتی لیول پر ختم کررہا ہے نشے کے خلاف ہم سب نے ملک کرجہاد کرنا ہے انہوں نے کہا کہ آئی جی جیل خانہ جات کا ویژن ہے کہ معاشرے سے منشیات کا خاتمہ کرنے کیلئے جیل کے اندر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے جس کے تحت ڈسٹرکٹ جیل ہنگو میں قیدیوں کے فلاح و بہبود کیلئے بہترین کام ہو رہا ہے قیدیوں کی صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جاتا ہے اور بہترین کھانا بھی فراہم کرتے ہیں خصوصی طور پر قیدیوں کے ساتھ بہتر سلوک کیا جاتا ہے تاکہ وہ احساس محرومی کا شکار نہ ہوں انہوں نے کہا کہ ہم امید رکھتے ہیں کہ انشا ء اللہ ہمارا معاشرہ ہماراصوبہ بلکہ پورا ملک ایک دن نشے جیسی لعنت سے پاک ہوگا جس کے لئے ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اس موقع پر قیدیوں میں ہائیجین کیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔