اورکزئی (مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر اورکزئی محمد عرفان الدین کی زیر صدارت بمقام کلایہ ہیڈ کوارٹر لوئر اورکزئی میں ضلع اورکزئی کے اہل سنت اور اہل تشیع مسالک کے قبائلی مشران اورعمائدین کے ساتھ جرگہ اورکھلی کچہری کا انعقادکیاگیا اس موقع پر کمانڈنٹ اورکزئی سکاؤٹس کرنل سید سعادت حسن ضلعی پولیس آفیسر اورکزئی نذیر خان تحصیل چیئر مین لوئر اورکزئی مولانا محمد طارق اسسٹنٹ کمشنر لوئر اور دونوں مسالک کے نامور مشران عمائدین نے شرکت کی جرگہ کے اوائل میں علاقے میں درپیش مسائل پر بات چیت ہوئی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اورکزئی نے مشران کی اعتماد سازی کرتے ہوئے انہیں ضلع اورکزئی میں پائیدار امن میں علاقہ مشران کو اپنا کردار ادا کرنے کی پرزور اپیل کی اور انہیں اپنے علاقوں میں کسی بھی مشکوک شخص یا گروپ اور انکی حرکات پر کڑی نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ ان کی فوری اطلاع ڈپٹی کمشنر، ضلعی پولیس آفیسر اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کرنے کی تاکید بھی کی تاکہ ایسے عناصر کی کسی بھی ممکنہ تخریبی کاروائی کا فوری طور پر سد باب کرنا ممکن بنایا جا سکے دونوں مسالک کیقبائلی مشران نیضلع اورکزئی میں امن کو برقرار رکھنے کیلئے اور تخریب کار عناصر کی سرکوبی کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ اپنے مکمل تعاون کے فیصلے کا اظہار کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے