ایبٹ آباد(مانند نیوز)پاکستان کیساتھ تجارتی اور سفارتی تعلقات کو مزید فروغ دیا جائیگا، بوسنیا سفیر ایمن چوہوڈارویک کی میئر ایبٹ آباد سردار شجاع نبی اور ٹی ایم او ایبٹ آباد میاں شفیق الرحمن سے ملاقات میں بات چیت اس موقع پر بوسنیا کے سفیر کا کہنا تھا کہ بہت ساری کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں، دونوں ممالک کے نجی شعبے کے درمیان شراکت داری کو فروغ دیا جائے گا تجارتی حجم میں اضافے کے وسیع مواقع اور صلاحیت موجود ہے۔ بوسنیا کے سفیر کی بات چیت تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد میں بوسنیا کے سفیر اور میئر ایبٹ آباد و ٹی ایم او کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان لوکل گورنمنٹ سسٹم کے خدو خال اور گڈ پریکٹسز کے حوالے سے موثر بات چیت ہوئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے تعاون اور تجربوں سے لوکل گورنمنٹ سسٹم کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں اور ایک دوسرے ممالک کی گڈ پریکٹسز سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ اس موقع پر اس عزم کا اعادہ بھی کیا گیا کہ دونوں ممالک کے میئرز کی کوششوں سے لوکل گورنمنٹ سسٹم کو مزید مضبوط و موثر بنانے کے ساتھ تجارتی سفارتی تعلقات کو بھی مزید مضبو ط کیا جا سکتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے