m

سخاکوٹ (مانند نیوز) ملاکنڈتاجربرادری کامتفقہ اعلامیہ جاری،انجمن تاجران پاکستان کے علان پرلبیک،یوم یکجہتی فلسطین کے سلسلے میں 26اپریل کوملک بھرکی طرح پورے ضلع ملاکنڈکے چھوٹے بڑے بازاراورتجارتی مراکزبندرہیں گے۔ملاکنڈڈویژن پسماندہ علاقہ ہے کسی کاٹیکس نفاذاورسوشل سیکیورٹی کے نام پر تاجر برادری کااستحصال قابل قبول نہیں،گزشتہ کئی دہائیوں سے دہشت گردی کی جاری لہروں،طوفانی سیلابوں کی تباہی کاری اورمختلف قدرتی آفات کی وجہ سے علاقہ عوام شدیدمشکلات اورمسائل سے نبردآزماہیں،لہٰذا کسی قسم ٹیکس کانفاذکامتحمل نہیں،حکمران ہوش کے ناخن لیں، موجودہ حکمران فلسطینی مسلمانوں پراسرائیلی بربریت کیخلاف مؤثر آوازاٹھائیں اورفی الفوراس بارے اسلامی ملکوں پرمبنی سربراہان کااجلاس بلائیں،ان خیالات کااظہارملاکنڈتحصیل درگئی آذلان ہوٹل درگئی میں منعقدہ اجلاس کے دوران ضلعی صدرملاکنڈحاجی شاکراللہ خان،صدربٹ خیلہ بازارذوارحسین،جنرل سیکرٹری سلطان یوسف،ٹریڈیونین درگئی بازارکے مرکزی صدراسفندیارخان،جنرل سیکرٹری حاجی غلام حسن،سخاکوٹ ٹریڈیونین کے صدرحاجی حمیدخان لالا،جنرل سیکرٹری علی رحمان،تھانہ بازارکے صدرمحمدپرویزخان،جنرل سیکرٹری اسلام اللہ،آماندرہ بازارکے صدرمحمدآیازخان اوردیگرتاجررہنماؤں نے کیا۔ انہوں نے کہاکہ فلسطینی مسلمانوں پرڈھائے جانیوالے مظالم ٹی وی چینلوں پردیکھائے جارہے ہیں جبکہ اس سلسلے میں پوری امت مسلمہ خاموش ہے انجمن تاجران پاکستان کی جانب سے اعلان کردہ 26 تاریخ کواظہاریکجہتی کے طورپرملاکنڈبھرچھوٹے بڑے کاروباری مراکزاحتجاجاً بندرہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کی جانب سے ملاکنڈڈویژن کے عوام پرآئے روزنت نئے ٹیکسزلگائے جارہے ہیں جبکہ ملاکنڈمیں سوشل سیکیورٹی کے نام سے نیاادارہ قائم کیاگیاہے جوکہ بازاروں میں دکانداروں کیساتھ کام کرنیوالے مزدوروں کاڈیٹااکٹھاکرکے فی مزدورماہانہ 1500سے 2200روپے ٹیکس وصولی کے درپے ہیں جن کے مطابق یہ امرمزدوروں کے علاج معالجے اور فلاح وبہبودپرخرچ ہوگی جس کیلئے وہ ایڑھی چوٹی کازورلگارہے ہیں لیکن ملاکنڈتاجربرادری اس ٹیکس نفاذاورتاجردشمن پالیسی کویکسر مستردکرتی ہے،انہوں نے علاقے کے منتخب ممبران اسمبلی،سیاسی،مذہبی اورسماجی رہنماؤں سے اپیل کی کہ اس سلسلے میں اتحادواتفاق کامظاہرہ کریں اورملاکنڈڈویژن کو ٹیکس نفاذسے چھوٹ دینے میں اپناکرداراداکریں،انہوں نے کہاکہ ملاکنڈڈویژن کے عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے قدرتی آفات،دہشت گردی کے جاری لہروں اور بدامنی جیسے مسائل سے دوچارہیں جبکہ رہی سہی کسربجلی اورگیس کے ناروالوڈشیڈنگ اورآئے روزکے بجلی فرمٹوں نے پوری کی ہے جس کی وجہ سے تاجربرادری کا کاروبار تباہی سے دوچارہے جبکہ اوپرسے حکومت کے مختلف ٹیکسوں کانفاذسمجھ سے بالاترہے، انہوں نے کہاکہ فی الفورملاکنڈڈویژن کو ٹیکس فری زون قراردیکر بجلی وگیس بلوں میں بے تحاشہ ٹیکس وصولیوں کاسلسلہ بندکیاجائے۔بصورت دیگرعلاقہ عوام اورتاجربرادری اپنے مسائل کے حل کیلئے سڑکوں پرنکلنے سے دریغ نہیں کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے