اسلام آباد (مانند نیوز)امریکی رکن کانگریس جیک برگ مین نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ دہرا دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ دورہ پاکستان میں وہاں کے رہنماؤں اور برادریوں سے روابط کے بعد بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ دہرا رہا ہوں۔

امریکی رکن کانگریس جیک برگمین کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کی شراکت داری جمہوریت، انسانی حقوق اور معاشی خوشحالی جیسے مشترکہ اقدار پر قائم ہے، آئیے آزادی اور استحکام کے لیے مل کر کام کریں۔

واضح رہے کہ ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے برگ مین نے اپریل کے وسط میں دورہ پاکستان کے دوران سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی تھیں۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں نے سوشل میڈیا پر جیک برگمین پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی رہنماؤں سے ملاقاتوں کے دوران انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ کیوں نہیں کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے