پشاور (مانند نیوز)پشاور میں جانوروں کی منہ کھر کی موضی بیماری کی ویکسینیشن شروع کر دی گئی ہے۔ صوبائی صدر لائیو سٹاک فارمرز ویلفیئر ایسوسییشن خیبر پختونخواہ محمد آصف خان اعوآن عنے افتتاح کر دیا۔ منہ کھر اور ڈی وارمنگ دونوں کی ویکسینیشن کی جا رہی ہے محمد آصف خان اعوآن کا صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی، سیکرٹری لائیو سٹاک محمد طاہر اورکزئی, ڈی جی لائیو سٹاک ڈاکٹر اصل خان، ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر ڈاکٹر کامران فرید و ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر افتخار عالم کا شکریہ ادا کیا۔دانیال خان، ایسوسییشن کی نگرانی میں ویکسینیشن کی مہم میں مصروف۔ ڈاکٹر اسلام ذیب محکمہ لائیو سٹاک کی طرف سے نگرانی کر رہے ہیں۔ محمد آصف خان اعوآن نے کہا کہ 10 کروڑ روپے مالیت کی منہ کھر ویکسینیشن اعلیٰ کوالٹی لگائی جا رہی ہے۔ پشاور کی 92 یونین کونسلز میں ویکسینیشن مکمل کی جائے گی۔ پشاور سمیت تمام صوبے میں ویکسینیشن کا عمل شروع کیا جائے گا۔ محمد آصف خان اعوآن نے کہا کہ آئندہ صوبائی بجٹ میں لائیو سٹاک سیکٹر کے لیے خصوصی فنڈز منظور کیے جائیں گے تاکہ ہمارے صوبے میں دودھ ،گوشت ، مرغی انڈا اور ڈیری پروڈکٹس کی پیداوار میں اضافہ ہو سکے۔ ہمارا دارومدار پنجاب پر ہے، سیف دی کاف اور گوشت فربہ جانوروں کے لیے بھی فنڈز اور سیکس سیمن فنڈز کو ڈبل کیا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے