کوہاٹ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالاکرم نے کہا ہے کہ آمدہ عیدالاضحیٰ کے پیش نظر، ضلع کوہاٹ میں قربانی کے جانوروں کے آلائشوں اور فضلے کو محفوظ اور ماحول دوست طریقے سے ٹھکانے لگانے کیلئے بایوڈیگریڈیبل بیگز کی مناسب مقدار میں فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ یہ بیگز عوام الناس میں مفت تقسیم کئے جا رہے ہیں تاکہ شہری قربانی کے دوران ان بیگز کا بہتر استعمال کرکے پاک و صاف ماحول برقرار رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے اس سلسلے میں شہریوں سے گزارش کی ہے کہ وہ قربانی کے جانوروں کے آلائشوں اور فضلے کو ان بایوڈیگریڈیبل بیگز میں ڈال کر ٹی ایم ایز اور ڈبلیو ایس ایس سی کی جانب سے مختص کردہ مقامات پر تلف کریں تاکہ شہر کو صاف ستھرا، صحتمند اور ماحول دوست بنایا جا سکے۔ ان کا کہنا ہے کہ صفائی نصف ایمان ہے، آئیں ہم سب مل کر اس اہم فریضے کو دینی اور قومی جذبے کے تحت بخوبی انجام دیں اور اپنے اردگرد کے ماحول پاک صاف رکھیں۔ضلع کوہاٹ میں تحصیل کی سطح پر بھی متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کی زیر نگرانی بایوڈیگریڈیبل بیگز مفت تقسیم کئے جا رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے