اسلام آباد (مانند نیوز)حجاج مزدلفہ سے واپس منی جاکرآج بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں گے، جانوروں کی قربانی کریں گے، سر منڈوائیں گے اور احرام کھول دیں گے۔

حج کے رکنِ اعظم وقوفِ عرفہ کی ادائیگی پر فلسطینیوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

مسجد الحرام کے امام شیخ ڈاکٹر صالح بن عبداللّٰہ نے کہا کہ اے اللّٰہ فلسطین میں ہمارے بھائیوں کو دشمن پر غالب فرما، فلسطینی بھائیوں کو اپنی پناہ میں لے لے، انہیں امن عطا کر۔

خطبۂ حج میں مسلمانوں پر تقویٰ اختیار کرنے اور اللّٰہ اور اس کے رسول کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے پر زور دیا گیا۔

خطبے میں کہا گیا کہ والدین سے صلۂ رحمی اور حسن سلوک، نرمی سے بات کرنا اور وعدوں کی تکمیل ایمان کا حصہ ہے۔

خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحی منائی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے