اسلام آباد (مانند نیوز)بھارت میں ہنی مون کے دوران شوہر کے بہیمانہ قتل کے الزام میں نئی نویلی دلہن کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 25 سالہ سونم رگھوانشی نے شوہر راجا رگھوانشی کو قتل کروانے کے لیے کرائے کے قاتلوں کی خدمات حاصل کیں۔

یہ واقعہ شمال مشرقی ریاست میگھالیہ میں پیش آیا، جہاں جوڑا ہنی مون منانے گیا تھا، شادی کو صرف چند روز ہی گزرے تھے۔

سونم کے شوہر 30 سالہ راجا کی لاش ایک کھائی سے ملی تھی، جس کی گردن کٹی ہوئی تھی اور انکے پاس موجود قیمتی اشیاء غائب تھیں۔ اس واقعے کے بعد سونم بھی لاپتا ہو گئی تھیں، جس کے بعد ان کے اغواء یا قتل کا شبہ ظاہر کیا جا رہا تھا۔

بھارت: 7 ماہ میں 25 مردوں سے شادی کرنے والی لٹیری دلہن گرفتار

راجا اور سونم کے اہلِ خانہ نے میگھالیہ پولیس پر غفلت کا الزام عائد کیا اور مطالبہ کیا کہ کیس کی تحقیقات وفاقی ایجنسی کو سونپی جائے، متاثرہ خاندان نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر انصاف کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

میگھالیہ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ کہ سونم نے اتر پردیش کے غازی پور ضلع کے ایک تھانے میں خود کو پولیس کے حوالے کر دیا، 4 دیگر مشتبہ افراد کو بھی چھاپوں میں گرفتار کیا گیا ہے جس میں سے 3 کا تعلق مدھیہ پردیش اور ایک کا میگھالیہ سے ہے۔

میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ کانراڈ سنگما نے پولیس کی کامیاب کارروائی کو سراہا اور کہا کہ صرف 7 دن میں کیس میں بڑی پیش رفت کی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے