چکدرہ (مانند نیوز) جامعہ ملاکنڈ کے شعبہ فزکس کے پی ایچ ڈی سکالر سیّد عالم خان نے اپنے تحقیقی مقالے کا کامیاب دفاع کر لیا۔ موصوف کی تحقیق کی نگران ڈاکٹر محمد جاوید اور ڈاکٹر زاہد علی شریک سپروائزر تھے، پی ایچ ڈی کے دفاع کے موقع پر بحیثیت بیرونی ممتحن ڈاکٹر حضرت علی، شعبہ فزکس، ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ایبٹ آباد اور ڈاکٹر ارباب محمد توفیق شعبہ فزکس ہزارہ یونیورسٹی، مانسہرہ نے شرکت کی۔شعبہ فزکس کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد اور دیگر فیکلٹی ممبران نے ڈاکٹر سیّد عالم خان اور ان کے تحقیقی نگران اساتذہ کو اس کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور ان کے علمی خدمات کو سراہا۔