اسلام آباد (مانند نیوز)فرانس کے وزیراعظم فرنسوا بایرو ایئر شو کے دورے پر رافیل طیارے میں پھنس گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے وزیراعظم فرنسوا بایرو نے گزشتہ دنوں پیرس ایئر شو کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف کمپنیوں کے اسٹالز پر جا کر مختلف طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کو دیکھا۔

اس موقع پر وزیراعظم فرانسیسی طیارہ ساز کمپنی داسو ایوی ایشن کے اسٹال پر بھی گئے جہاں کمپنی کا تیار کردہ رافیل طیارہ بھی موجود تھا۔

فرانسیسی وزیراعظم طیارے کے کاک پٹ میں بھی بیٹھے جہاں انہیں اس کی خصوصیات کے بارے میں بریفنگ دی گئی تاہم طیارے سے نکلتے وقت وزیراعظم کو اندازہ ہوا کہ وہ کاک پٹ میں پھنس چکے ہیں، بعدازاں انہیں طیارے سے نکلنے کے لیے کافی تگ و دو کرنی پڑی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے