اسلام آباد (مانند نیوز)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کبھی بھی یورینیم افزودگی مکمل بند نہیں کرے گا۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حملے کے بعد یقین نہیں کہ امریکا پر اعتماد کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ دو ہفتے کے اندر معاہدے کے لیے اپنا عزم دکھائے، شاید امریکا نے بات چیت کو اسرائیلی حملوں کے کور کے طور پر استعمال کیا۔

یورپی رہنماؤں سے سنجیدہ اور باوقار بات چیت ہوئی، ایرانی وزیر خارجہ

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ وٹکوف اپنے وعدوں پر عمل نہ کر سکے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آیت اللّٰہ خامنہ ای پر حملہ سب سے بڑا جرم ہوگا لیکن وہ ایسا کر نہیں پائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے