بٹ خیلہ (نمائندہ مانند)ملاکنڈ ڈویژن میں سیلز ٹیکس آف گڈز مسترد کرتے ہیں، 25 جون کو تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کااعلان کرکے جماعت اسلامی کے کانفرنس کو ملتوی کرتے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل نہیں دہشت گردی کا ایوارڈ دینا چاہیئے، پشاور میں سرکاری ملازمین پر لاٹھی چارج قابل مزمت ہے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے نائب امیر سابق صوبائی وزیر شاہ راز خان نے ضلعی امیر شہاب حسین، نائب امیر مولانا جمال الدین اور دیگر راہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے صوبائی حکومت نے چوری میں گرفتار شخص کی منظوری کے لیے صوبے کا بجٹ التوا میں ڈال دیا ہے، جس کی وجہ سے چار کروڑ سے زیادہ عوام کو مشکلات کا سامنا ہے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نے ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کو دھوکے میں رکھ کر بجٹ میں ٹیکس نفاذ کے لیے راستہ ہموار کردیا، جوکہ قابل مزمت ہے سیلز گڈز ٹیکس نفاذ سے ملاکنڈ ڈویژن سے کارخانہ دار بھی نکل جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ 25 جون کو جماعت اسلامی نے ٹیکس کے خلاف کانفرنس کا اعلان کیا تھا۔ مگر تاجروں کی ہڑتال کی وجہ سے ہم نے کانفرنس ملتوی کرکے ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا ہے دیگر سیاسی جماعتیں بھی تاجروں کے اس احتجاج میں شامل ہوجائے، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ اگر ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس نفاذ کے خلاف ہے تو وہ سند ھ طرز پر احتجاج کا اعلان کریں،انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے منتخب ممبران کے لیے چھ سو فیصد تنخواہوں میں اضافہ کرکے سرکاری ملازمین کو صرف دس فیصد اضافہ دیا جس کے خلاف احتجاج پر حکمرانوں نے ملازمین پر ظالمانہ لاتھی چارج کرکے اپنی اصلیت دکھا دی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی تحریک کے ذریعے کشمیر طرز پر حقوق حاصل کریں گے، انہوں نے کہا کہ صرف غریب عوام سے ٹیکس وصول کیا جاتا ہے بڑے کارخانہ داروں سمیت نواز شریف، اصف زرداری اور عمران خان سے اب بھی ٹیکس وصول نہیں کیا جارہا جوکہ ٹیکس کا دوہر انظام اور معیار ہے