اسلام آباد (مانند نیوز)محرم الحرام کے دوران صوبۂ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور، ڈی آئی خان، ٹانک، کوہاٹ اور ہنگو کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا کے آئی جی پولیس ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے فوج بھی اسٹینڈ بائی ہوگی، صوبے بھر میں 70 ہزار پولیس اہلکار سیکیورٹی فرائض انجام دیں گے۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی زیرِ صدارت محرم الحرام کی سیکیورٹی اور دیگر انتظامات سے متعلق اجلاس ہوا۔

اجلاس میں ہدایت جاری کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے لیے فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے۔

محسن نقوی نے کہا کہ اشتعال انگیز مواد کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے، سوشل میڈیا کی کڑی مانیٹرنگ ہوگی، جلوسوں اور مجالس کی نگرانی کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے