دیر لوئر (مانند نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈا کے تحت اورڈپٹی کمشنر دیر بالا نوید اکبر کی ہدایت پر محکمہ لائیو سٹاک نے ضلع بھر میں جانوروں کی ویکسینیشن کا آغاز کردیاہے۔ دیر بالا کے مختلف تحصیلوں میں جانوروں میں متعدی بیماریوں کی ویکسین کے عمل کا آغاز کردیا گیا ہے ویکسین کے ساتھ ساتھ کسانوں کو آگاہی بھی فراہم کی جارہی ہے۔ مویشی پال حضرات کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ مویشیوں کو بیماریوں سے بچاؤکیلئے ادویات اور ویکسین فراہم کی جا رہی ہیں۔جانور پال حضرات سے اس مہم کی کامیابی کیلئے بھرپور تعاون کریں۔