اسلام آباد (مانند نیوز)وفاقی حکومت نے دفاع سے متعلق گاڑیوں کی درآمد کا فیصلہ کر لیا۔

وزارتِ تجارت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ نے استعمال شدہ گاڑیوں یا گاڑیوں کے چیسز درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔

خصوصی افراد کیلئے گاڑیوں کی امپورٹ سہل بنانے، کم سے کم ٹیکسز کی سفارش

وفاقی حکومت کی منظوری سے وزارتِ تجارت نے امپورٹ پالیسی آرڈر 2022ء میں ترمیم کر دی، گاڑیوں یا گاڑیوں کے چیسز درآمد کرنے کی اجازت ری ایکسپورٹ مقاصد کے لیے ہو گی۔

دفاعی پیداوار کے ریاستی ملکیتی اور ان کے مکمل کمرشل ماتحت ادارے گاڑیاں درآمد کر سکیں گے، ایف بی آر ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم کے رجسٹرڈ ادارے گاڑیوں کی درآمد کر سکیں گے۔

وزارتِ تجارت کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دفاعی پیداوار اور وزارتِ داخلہ کے این او سی سے ان گاڑیوں کی درآمد مشروط ہو گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے