اسلام آباد (مانند نیوز)وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ سوات میں تجاوزات کے نام پر آپریشن میں لوگوں کی قانونی املاک کو نقصان پہنچانا قابل مذمت ہے۔

امیر مقام نے خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کے پی حکومت اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے ٹور ازم کی تباہی کا بحران کھڑا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے ہوٹل کی باؤنڈری وال گرانا سیاسی انتقام اور اصل مسئلے سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔

سوات واقعہ، سیلاب سے متعلق اداروں کو پیشگی وارننگ جاری کردی تھی، محکمہ آبپاشی

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہوٹل کی دستاویزات، ملکیت، این او سی اور منظور شدہ نقشہ موجود ہے، قانونی چارہ جوئی کروں گا۔

امیر مقام کا کہنا تھا کہ ان تمام لوگوں سے اظہار ہمدردی کرتا ہوں جن کے ساتھ ناانصافی ہوئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے