سخاکوٹ (مانند نیوز) تحصیل درگی ملاکنڈ میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری بڑ ے بڑے سائن بورڈ راستوں سے اٹھ دی گئی بازاروں کو کلئیر کر دی گئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سانحہ سوات پیش انے کے بعد چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے دورہ سوات کے دوران پورے صوبے میں ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائی کرنے کی احکامات جاری کر دی گئی اس احکامات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے جانب سے صوبہ بھر میں ناجائز تجاوزات کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ /کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز فورس حامد الرحمن خان کے خصوصی ہدایت پر تحصیل درگی ملاکنڈ میں شروع کی جانے والی خصوصی مہم کے نتیجےتحصیل میونسپل کمیٹی درگی ملاکنڈکے جانب سے اسسٹنٹ کمشنر تحصیل درگی ملاکنڈ شہباز خان ،تحصیل میونسپل افیسر ٹی ایم اے درگی حاجی اورنگزیب خان ،اے اے سی درگی وحید اللہ خان، لیویز تھانہ وکیل الرحمٰن شھید سخاکوٹ کے انچارج صوبیدار سیف الرحمن خان ،لیویز تھانہ شاہ حسین شھید درگی کے انچارج صو بیدار نورزادہ خان ،ٹریفک انسپکٹر درگی افسر خان، ٹریفک انسپکٹر سخاکوٹ ذاکر خان، ٹی ایم اے سٹاف اور لیویز نفری کے ہمراہ تحصیل درگی ملاکنڈ کے دو بڑے بازاروں سخاکوٹ اور درگی سمت مین ملاکنڈروڈ اور دیگر مضافات سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا اور آمدورفت کے لیے تمام راستے کلئیر کر دیں گی اسسٹنٹ کمشنر تحصیل درگی ملاکنڈ شہباز خان نے میڈیا کو بتا یا کہ یہ اپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گی اور اس کے خاتمے کے لئے ٹریڈیونین درگئ اور سخاکوٹ بازا صدور اور عام شہری انتظامیہ کی ساتھ تعاون رکھے تاکہ لوگوں کو تکلیفنہ ہو