اسلام آباد (مانند نیوز)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) میں سادہ لباس اہلکاروں کی جانب سے چھاپہ مارا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایس بی سی اے کے 6 افسران کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ 4 سینئر ڈائریکٹرز، ایک ڈپٹی ڈائریکٹر اور ایک اسسٹینٹ ڈائریکٹر کو حراست میں لیا گیا ہے۔

کراچی: لیاری میں عمارت گرنے کے واقعے کا مقدمہ درج

اس سے قبل کراچی کے علاقے لیاری میں عمارت گرنے کے واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں ایس بی سی اے کے اعلیٰ افسران کو نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق عمارت گرنے کے واقعے کا مقدمہ محکمۂ بلدیات کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ بغدادی کے علاقے میں عمارت گرنے کا واقعہ 4 جولائی کو پیش آیا تھا جس میں 27 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے