اسلام آباد (مانند نیوز)ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سے ایشیاء کپ کا شیڈول جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ایشیاء کپ پر تمام معاملات حل ہو گئے ہیں، شیڈول اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں آسکتا ہے۔ ایشیاء کپ میں کل 8 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

اے سی سی اجلاس میں بی سی سی آئی نے شیڈول پر وقت مانگا تھا۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ایشیاء کپ کی مجوزہ ونڈو 10 سے 28 ستمبر کے درمیان رکھی گئی ہے، ایشیاء کپ کے مجوزہ شیڈول میں معمولی ردوبدل ہو سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایشیاء کپ کے شیڈول کے حوالے سے ابتدائی اعلان آج متوقع ہے، مجوزہ شیڈول میں میچز دبئی اور ابوظبی میں رکھے گئے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے