اسلام آباد (مانند نیوز)افغان مہاجرین کی بےدخلی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، اس سلسلے میں وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پی او آر کارڈ ہولڈر افغان مہاجرین کے قیام کی مدت 30 جون کو ختم ہو چکی ہے، 31 جولائی تک کی مہلت کے بعد گزشتہ روز سے انخلاء کا عمل شروع کر دیا گیا۔

وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جیل انتظامیہ اور متعلقہ ادارے غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی بےدخلی میں معاونت کریں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فارنرز ایکٹ کے سیکشن 14 کے تحت زیر سماعت یا سزا یافتہ افغانوں کو بھی بےدخل کیا جائے گا، فارنرز ایکٹ کے سیکشن 14 کے سوا کسی زیر سماعت مقدمے میں افغان کو بےدخل نہیں کیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے