اسلام آباد (مانند نیوز)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان سے صحافی نے مشعال یوسفزئی کے سینیٹر بننے سے متعلق سوال پوچھ لیا۔

راولپنڈی میں صحافی نے علیمہ خان سے سوال کیا کہ مشعال یوسفزئی سینیٹر بن گئی ہیں آپ تو اُن کے خلاف تھیں؟

اس پر علیمہ خان نے جواب دیا کہ انصاف ہونا چاہیے تھا، سینیٹرز کا انتخاب میرٹ پر ہونا چاہیے تھا، میرٹ کی بات ہو تو مشعال کے علاوہ اور بہت لوگ کوالیفائی کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ حال ہی میں خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں حکومتی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مشعال یوسفزئی کامیاب ہوئی تھیں۔

مشعال اعظم یوسفزئی کو 86، اپوزیشن کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مہتاب ظفر کو 53 اور آزاد امیدوار صائمہ خالد کو ایک ووٹ ملا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے