اسلام آباد (مانند نیوز)وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت پہنچ گئے جہاں پر گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے ان سے ملاقات کی۔

وزیراعظم شہباز شریف کو حالیہ بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال اور نقصانات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

ملاقات گورنر گلگت بلتستان نے وزیراعظم کو جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت اور امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

اس کے علاوہ ملاقات میں حالیہ بارشوں اور سیلاب میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعا بھی کی گئی۔

ضلع دیامر، گلگت اور غذر میں ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے جانی و مالی نقصانات ہوئے جبکہ 21 جولائی کو بابوسر شاہراہ پر ریلہ کئی سیاحوں کو بہا لے گیا تھا اب تک 10 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے