وانا (مانند نیوز ) جنوبی وزیرستان لوئر کے معروف تجارتی مرکز رستم بازار وانا میں شہریوں کی جانب سے کھلے عام اسلحہ کی نمائش اور مسلح نقل و حرکت معمول بن چکی ہے، جبکہ پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے صرف دیکھنے تک محدود ہیں، اور مؤثر کارروائی یا تفتیش کا کوئی رجحان نظر نہیں آتا۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پولیس کی توجہ صرف غریب عوام پر دباؤ ڈالنے اور معمولی علاقائی تنازعات میں غیر ضروری مداخلت تک محدود ہو چکی ہے، جبکہ بااثر اور مسلح افراد کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے۔بازار میں کالے شیشوں والی گاڑیوں کی آزادانہ آمد و رفت، مشکوک سرگرمیاں اور غیرقانونی حرکات روزمرہ کا حصہ بن چکی ہیں، جن پر پولیس نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ پولیس کی موجودگی صرف تھانے کی چار دیواری تک محدود ہو چکی ہے، جبکہ بازار میں عملی طور پر قانون نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی۔علاقہ کے باشعور طبقے نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ رستم بازار کو اسلحہ سے پاک زون قرار دیا جائے، پولیس کو مؤثر کردار سونپا جائے، اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے