اسلام آباد (مانند نیوز)برطانیہ میں قتل کیے گئے سعودی طالبعلم کی نمازِ جنازہ مسجد الحرام میں ادا کردی گئی۔

محمد القاسم کو چند روز قبل برطانیہ کے شہر کیمبرج میں ایک پُرتشدد حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوگئی تھی۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ واقعہ سعودی عوام میں گہرے دکھ اور غم و غصے کا باعث بنا اور سوشل میڈیا پر مجرموں کو سزا دینے اور مکمل انصاف کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔

علاوہ ازیں برطانوی کاؤنٹی کیمبرج شائر میں 10 ہفتے کے تعلیمی و تربیتی پروگرام کے دوران سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے طالبعلم کے بہیمانہ قتل کے سلسلے میں ایک شخص پر فردِ جرم عائد کردی گئی ہے۔

کیمبرج شائر میں سعودی طالبعلم کا قتل، ایک شخص پر فردِ جرم عائد

ملزم کو رواں ہفتے عدالت میں پیش کردیا گیا تھا جہاں اس پر قتل کی باضابطہ فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔

کیمبرج شائر پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس واقعے سے متعلق کوئی معلومات ہوں تو وہ فوری طور پر پولیس سے رابطہ کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے