اسلام آباد (مانند نیوز)اسرائیل کے وزیر خزانہ بذلیل اسموٹرچ نے غزہ جنگ کے منصوبوں پر حکومت گرانے کی دھمکی دے دی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر خزانہ نے حکومت گرانے اور نئے انتخابات کی دھمکی دی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیر خزانہ نے جمعرات کو سیکیورٹی کابینہ کے اجلاس میں یہ دھمکی دی۔
یہ بھی پڑھیے
نیتن یاہو کی پالیسیاں امن کی راہ میں رکاوٹ ہیں: حماس
غزہ میں غذائی قلت سے اموات 200 سے زیادہ ہوگئیں
ان کا کہنا تھا کہ میرے نقطہ نظر سے ہم سب کچھ روک کر لوگوں کو فیصلے کا اختیار دے سکتے ہیں، یقین نہیں کہ وزیراعظم اسرائیلی فوج کو فیصلہ کُن فتح کی طرف لے جاسکتے ہیں۔
اسرائیلی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے وزیراعظم نیتن یاہو اسرائیلی فوج کو فیصلہ کُن فتح کی طرف لے جانا ہی نہیں چاہتے۔