اسلام آباد (مانند نیوز)17 سالہ ہوم اسکول طالبہ نے 40 سالہ پرانی ریاضی کی تھیوری غلط ثابت کردی، اس طالبہ کو براہِ راست پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلہ مل گیا۔

ریاضی کی دنیا میں طلبہ کے کارناموں کی بےشمار مثالیں موجود ہیں، لیکن کسی کم عمر طالبہ کا بغیر ڈگری حاصل کیے اس شعبے میں بنیادی نظریہ بدل دینا انتہائی نایاب واقعہ ہے۔

امریکا سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ ہوم اسکول طالبہ ہنہ قاہرہ نے 40 سال پرانے ریاضیاتی مفروضے میزوہاتا ٹیکوچی کونجیکچر کو غلط ثابت کر کے ماہرین کو حیران کردیا۔

یہ مفروضہ ہارمونک اینالیسز کے شعبے میں ایک پیچیدہ سوال ہے جو مڑی ہوئی سطحوں پر لہروں کے رویے سے متعلق ہے۔

سوشل میڈیا پر 5ویں جماعت کے ریاضی کے سوال کی دھوم

گزشتہ 4 دہائیوں میں متعدد ماہرینِ ریاضی نے اسے ثابت کرنے کی کوشش کی مگر کامیاب نہ ہو سکے۔ ہنہ نے اس کا حل تلاش نہیں کیا بلکہ ایک عملی مثال قائم کرکے یہ ثابت کر دیا کہ یہ مفروضہ درست ہی نہیں۔

ہنہ کائرو کا تعلیمی سفر بھی منفرد ہے، وہ نہ ہائی اسکول سے فارغ التحصیل ہیں اور نہ ہی ان کے پاس کوئی انڈرگریجویٹ ڈگری ہے، لیکن اس کے باوجود انہیں براہِ راست یونیورسٹی آف میری لینڈ کے ریاضی کے پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلہ دے دیا گیا ہے، یہ غیر معمولی کامیابی ریاضی کی دنیا میں ایک نئی مثال کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے